تاجر برادری ، مخیر حضرات عطیات خیرات مستحق لوگوں کو دیں، شیخ امجد
ملتان(نیوز رپورٹر)ایوان تجارت وصنعت ملتان کے نائب صدر شیخ محمد امجد نے کہا ہے کہ عطیات خیرات محفوظ پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ غلط لوگوں اداروں کو عطیات دینے سے بچا کر ملک کی حقیقی معنوںمیں خدمت کریں تاجر برادری اور مخیر حضرات سمجھ دار ی کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارپوریٹ سوشل رسپانبسلٹی کے تحت محفوظ عطیات و خیرات بارے جائزہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جس میں مختلف سماجی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد، تاجروں، اور سماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فرحان ذاہد وزرات اطلاعات سے ڈپٹی ڈائریکٹر مقرب مختار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں آگہی نہ ہونے اور جذباتی ہونے کے باعث ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کو خیرات صدقات اور عطیات دے دیئے جاتے ہیں۔ سلطان محمود نے کہا کہ ملتان چیمبر کا زاور دلوںکو جوڑ رہا ہے، اجلاس سے چوہدری شفیق ، خرم جاوید، مشال طاہر ، سیدہ ثروت زہرہ، خواجہ فارق، ربنواز ملک، بدر منیر، داحیل احمد، منزہ شمیم بانو دیگر نے بھی خطاب کیا محفوظ عطیات بارے سرگرمیوں کی رپورٹس بھی پیش کی۔