آئی جی ریلوے کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا
ملتان (نمائندہ خصوصی) آئی جی ریلوے کی زیرصدارت آج ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہو گا جس میں تمام ریلوے ڈویڑنوں سے ایس پیز شرکت کر کے کارکردگی بارے آئی جی ریلوے کو بریفنگ دیں گے۔ ایس پی ریلوے ملتان شاہد نواز اجلاس میں شرکت کے لئے گزشتہ شب لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔