وزیر خزانہ کی کارکردگی پر برہمی کااظہار کرنیوالے حکمرانوں کی پوری ٹیم ہی اناڑی ہے:رانا عبدالرحمن
خانیوال(خبرنگار) وزیرخزانہ کی کارکردگی پر برہمی کااظہار کرنے والے حکمرانوںکی پوری ٹیم ہی اناڑی ہے۔دو ماہ میں ہی ستیاناس کردیاگیا۔حکمران معیشت میں جان ڈالنے کیلے عوام کی جان لے رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاںنے یہاں معززین علاقہ اور پارٹی کارکنوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ نیاپاکستان بنانے والے اب تک کوئی کرامت نہیں دیکھا سکے۔آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خود کشی کو ترجیح دینے کے دعوے کرنے والوں نے عملا ہر شہر ی کو کشکول پکڑا دیا ہے مہنگائی کے سونامی کی ہرروز نئی لہر سب کچھ بہا لے جائے گی۔