اسلامی ممالک کی بقاء سیکولرازم میں نہیں، مفتی محمد زبیر
ملتان( نامہ نگار)معروف عالم دین و مسئول دعوت و اصلاح جماعۃ الدعوۃ ملتان مفتی محمد زبیرنے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی بقا سیکولرازم میں نہیں، ہماری نظریاتی شناخت واضح ہے۔ منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں کی نظریاتی پہچان مسخ اور نئی نسل کو دین سے بیزار کیا جا رہا ہے۔ اولاد کی صحیح خطوط پر تربیت کرنے سے ہی گمراہی کے سلسلے ختم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ابن باز رشید آباد میں کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔