جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی
برازویلی (اے پی پی) افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کی متعدی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔کانگو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ماہِ جولائی کے آخر میں شمالی صوبے کیوو میں 188 افراد میں خونی بخار کی تشخیص کی جا چکی ہے۔ان افراد میں سے 153 میں ایبولا وائرس کی تشخیص کی گئی جن میں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 51 ہے۔تاہم خونی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد ہلاک ہونے والے 35 افراد ایسے ہیں کہ جن کی موت کی حتمی وجہ ایبولا وائرس نہیں ہے۔