جاپانی دستور میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے: وزیراعظم شنزو ایبے
ٹوکیو (اے پی پی)جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے ملکی دفاع پر نظرثانی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے دستور میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے تا کہ ملکی افواج اپنی ملازمت پر فخر کر سکیں۔ قدامت پسند وزیراعظم ملکی دستور میں تبدیلی کا اظہار کئی مرتبہ کر چکے ہیں۔ جاپانی دستور کی شق نمبر نو جاپانی فوج کو بین الاقوامی تنازعات میں حصہ لینے یا انہیں حل کرنے کی کوششوں میں شریک ہونے سے روکتی ہے۔ وزیراعظم شنزو ایبے اسی شق میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تا کہ بوقت ضرورت ملکی دفاع کے لیے فوج کھڑی ہو سکے۔