ورلڈ بینک کی طرف سے انڈونیشیا کو ایک ارب ڈالر قرض کی پیشکش
نیویارک(این این آئی )عالمی بینک نے انڈونیشیا کو ایک بلین امریکی ڈالر بطور قرض دینے کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ مقصد اٹھائیس ستمبر کے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے انڈونیشیا کی معاونت کرنا ہے۔ اس امداد کا فیصلہ انڈونیشی جزیرے بالی میں انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ اس زلزلے میں ہونے والی ہلاکتیں دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی جزیرے سولاویسی کے شہر پالْو میں ہوئی۔