ایران میں انٹرنیشنل ملٹری میڈیسن کمیٹی کا اجلاس‘ 45 ممالک کے فوجی کمانڈروں کی شرکت
تہران (اے پی پی)انٹرنیشنل ملٹری میڈیسن کمیٹی( آئی سی ایم ایم) کا چوتھا اجلاس ہفتے کو تہران کے آئی آر آئی بی کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا جس میں دنیا کے 45 ملکوں کی فوج کے کمانڈروں اور ملٹری میڈیسن سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے شرکت کی۔ آئی سی ایم ایم کا اجلاس ہر دو سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے اور اس بار اس کی صدارت ایران کے پاس ہے ۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے آئی سی ایم ایم کے اجلاس کے مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی کی تشکیل ایک بہترین موقع ہے کہ ملٹری میڈیسن کے میدان میں سرگرم ماہرین اور طبی شخصیات ایک جگہ اکٹھا ہوں تاکہ وہ ہر طرح کی بندشوں سے اوپر اٹھ کر جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں اور لوگوں کے دکھ درد کو کم کرنے کے لئے اپنے تجربات اور میڈیکل و میڈیسن کی توانائیوں کو ایک دوسرے کے سامنے پیش کریں-