اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں قتل عام پرآنکھیں بند کرنا جرم ہے:جامعہ الازھر
قاہرہ (صباح نیوز)مصر کی سب سے بڑی دینی درس گارہ جامعہ الازھر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔جامعہ الازھر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج جس بے رحمی کے ساتھ طاقت کا بے تحاشا استعمال کررہی ہے، اس پر خاموش تماشائی رہنے کا کوئی جواز نہیں، عرب ممالک، عالم اسلام اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔ جامعہ الازھر نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموشی بھی جرم ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کو وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔