گورنمنٹ گرلز کالج مظفرگڑھ میں داخلہ کیلئے پراسپکٹس کی عدم دستیابی پر طالبات کا احتجاج
مظفرگڑھ (نامہ نگار)شہر اور گر دو نواخ کی رہائشی طالبات نے گورنمنٹ گرلز کالج مظفرگڑھ میںداخلہ کیلئے پراسپکٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کرتے ہوئے پراسپکٹس فوری طور پر مہیا کرنے کا مطالبہ کیاہے طالبات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے بعد انہوں نے اگلی کلاسوں میں داخلہ کیلئے پراسپکٹس کے حصول کیلئے گرلز کالج سے رابطہ کیا تو معلوم ہواکہ پراسپکٹس ختم ہو چکی ہیں ۔ جس کیلئے انہیں انتظار کرنے کہا گیامگر کافی انتظار کے باوجو د پراسپکٹس نہیں ملیں جبکہ داخلہ کی تاریخ ختم ہوچکی ہے۔