عقیدہ ختم نبوت پر غیر مشروط ایمان کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا:میاں اویس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام پاکستا ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاںمحمداویس نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پرغیرمشروط طورپرایمان لائے بغیردین اسلام نامکمل ہے۔ انہوںنے منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوںپرگہری تشویش کا اظہار کیا اورمطالبہ کیاکہ قادیانی کو آئین وقانون کا پابند بنایا جائے کیونکہ اس وقت وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قادیانیت کی اسلام وآئین پاکستان مخالف ارتدادی سرگرمیاںبہت زیادہ بڑھ چکی ہیںجنہیںروکنا حکومت کاآئینی ذمہ داری ہے ، سینیٹ سے توہین رسالت ایکٹ میں متنازع ترمیمی بل فوری واپس لے کر اس ضمن میںغیورمسلمانوں میںپائی جانے والی شدیدبے چینی اوراضطراب کو دور کرے جو اس کا فرض منصبی ہے۔