بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے:راجہ اعجاز
لاہور (پ ر) بھارت کی جنگی جنون روس سے میزائل دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ 5 ملین امریکی ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ جنوبی ایشیا کے لئے خطرہ ہے۔ بھارت اس سے قبل امریکہ اسرائیل سے جنگی سازوسامان خرید چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد جموںوکشمیر لیبر ونگ کے مرکزی نائب صدر راجہ اعجاز نے کیا۔ انہوں نے کہا بھارتی افواج نے وزیراعظم آزادکشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس میں معصوم بچیوں عورتوں کو قتل اور املاک کو مسمار کیا جا رہا ہے۔