تکمیل ایمان کے لئے اللہ اور رسول کریمؐ سے تعلق ضروری ہے:پروفیسر اسلم صدیقی
لاہور (پ ر) مذہبی سکالر، مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی ہفہ وار نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل ایمان کو اللہ کو صرف حق کہنا چاہئے۔ اللہ کے بارے میں وہی باتیں کرنی چاہئے جو قرآن کریم میں آئی ہیں۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اہل ایمان کواللہ اور اس کے رسولﷺ کے ساتھ سچی محبت کرنی چاہئے۔ جب کہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا بہت ضروری ہے۔ یہی امیان کامل کا تقاضہ ہے بلکہ قیامت پر یقین رکھنا چاہئے جس کو بھی زندگی ملتی ہے روح سے ملتی ہے۔