عامر محمود کیانی نے اپنے حلقہ انتخاب میں پبلک سیکرٹریٹ قائم کردیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی نے اپنے حلقہ انتخاب این اے61 میں اپنا پبلک سیکرٹریٹ قائم کردیا جس کا اتوار کو انہوں نے افتتاح کیا اس تقریب میں عارف عباسی ، راجہ ابرار حسین عباسی ، چوہدری مسعود ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔