ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرسخت کارروائی کی جائے،فرخ رشید
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں جس کیلئے ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوںاور چوکوں پرتعینات کردئے گئے ہیں جوٹریفک قوانین خصوصاً دوران ڈرائیونگ لین اور لائن ڈسپلن کی پابند ی کو یقینی،کالے شیشوں والی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنا ئیں گے انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ شہریوں کیلئے محفوظ سفراور اسلام آباد کو حادثات سے پاک کیا جائے گا ۔