آر ایم یو آج سے سرکاری میڈیکل کالجوں میں آن لائن ایم بی بی ایس کے داخلہ فارم وصول کرے گی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی آج 15 اکتوبر سے23 اکتوبر تک پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں آن لائن ایم بی بی ایس کے داخلہ فارم وصول کرے گی جن طلبہ و طالبات نے میٹرک ، ایف ایس سی اور انٹری ٹیسٹ کے امتحانات میں 85 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں انہیں داخلہ فارم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی کیلئے خصوصی ڈیسک بھی بنا دیا ہے ۔