حافظ محمد شفیق طاہر کی رسم چہلم
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) ممتاز ثناء خوان حافظ محمد شفیق طاہر کی رسم چہلم ریلوے ہال میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام مرحوم کے صاحبزادوں زاہد شفیق ایڈووکیٹ‘ شاہد شفیق ودیگر نے کیا تھا۔ چہلم میں ممتاز عالم دین پروفیسر حافظ سعید اختر صدیقی‘ خطیب جامع مسجد چوہدری افضل ٹاؤن قاری خلیل الرحمن‘ علامہ شجاع الدین چشتی‘ حافظ خالد محمود‘ علامہ راشد‘ نعت خوان الیاس قریشی‘ حاجی ہارون‘ علامہ جاوید‘ حاجی سلیم گل‘ حاجی شبیر بٹ‘ علامہ طاہر‘ علامہ فیاض عباسی‘ حاجی اختر راجہ‘ ڈاکٹر ضیاء ڈار‘ راجہ اسامہ ودیگر نے شرکت کی شرکاء نے محمد شفیق طاہر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔