تعلیمی اداروںمیں منشیا ت فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث7ملزمان گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفا قی پولیس نے تعلیمی اداروںمیں منشیا ت فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث7ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا نہ سیکر ٹریٹ پو لیس نے ملزم عمر دراز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 50گرام ہیروئن ،تھانہ رمنا پو لیس نے ملزم عثمان گل سے 530گرام چرس، تھانہ کھنہ پو لیس نے چار ملزمان کامران حسین، جا وید مسیح ، صدام حسین اور عدیل امتیاز سے 1کلو 300گر ام چرس، ملزم جا وید مسیح سے 16 بو تلیں شراب برآمد کرلیں جبکہ ملزمان سے پستول 30بور اور ایک عدد 12بوررائفل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیاتھا نہ تر نو ل پولیس نے غفلت لا پر واہی سے ڈرائیو نگ کر نے پر ملزم ضیاء الدین کو گرفتار کر لیاملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔