صدر کینٹ میں گرانفروشوں نے انت مچا رکھی ہے‘ کوئی پوچھنے والا نہیں‘ خاور بٹ
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) سٹیزنز کونسل راولپنڈی کے چیئرمین اور سوشل ورکر خاور بٹ نے کہا کہ صدر کے علاقہ میں سبزی فروشوں نے لوٹ مچا رکھی ہے اور ہر سبزی پر چالیس سے ساٹھ روپے کلو زائد وصول کررہے ہیں جو کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے کے مترادف ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے چھوٹا اور بڑا گوشت تو غریب لوگوں کی پہنچ سے پہلے ہی باہر چکا ہے مگر اب سبزی خریدنا بھی دشوار ہوگیا ہے ایسا لگتا ہے کہ نہ تو کوئی حکومت ہے اور نہ کوئی انتظامیہ‘ کسی دکاندار کے پاس ریٹ لسٹ آویزاں نہیں۔