پی پی کے نو منتخب نما ئندوں کے استقبا لیہ میں عوام سر اپا احتجا ج
کراچی (اسٹاف رپو رٹر )کراچی کی ساحلی پٹی سے منتخب پیپلز پارٹی ایم این اے اور ایم پی اے کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب عوامی احتجاج کے باعث شدید بد نظمی کا شکار ، ایم این اے آغا رفیع اللہ اور ایم پی اے محمود عالم جاموٹ کی استقبالیہ تقریب شروع ہوتے ہی بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے و علاقہ مکین بینر اور پلے کارڈ لیکر پہنچ گئے ، لینڈ مافیہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری پانی کی قلت و دیگر مسائل کے خلاف شدید نعرے بازی ۔ کراچی کے ساحلی حلقوں سے منتخب پی پی ایم این اے آغا رفیع اللہ اور ایم پی اے محمود عالم جاموٹ کے اعزاز میں پارٹی کارکنان کی جانب سے چشمہ گوٹھ میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ، استقبالیہ تقریب کے شروع ہوتے ہی بڑی تعداد میں ابراہیم حیدری ، چشمہ گوٹھ اور ریڑھی سے عورتیں ، بچے ، علاقہ مکینوں کے ساتھ بینر اور پلے کارڈ لیے تقریب میں پہنچ گئے جہاں شدید نعرے بازی کے باعث تقریب شدید بد نظمی کا شکار ہوگئی ، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے اور و ہ لینڈ مافیہ کی جانب سے ساحلی پٹی میں بڑے پیمانے پر زمینوں پر قبضے ، ایس او ابراہیم حیدری کی جانب سے غریب ماہی گیروں کی گرفتاریوں ، رشوت ستانی ، پانی کی قلت و دیگر مسائل کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ، اس موقع پر منتخب نمایندوں نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے مسائل کو حل کرائیں گے تاہم مظاہرین نے منتخب نمائندوں کو مسائل کی وجہ قرار دیتے ہوئے احتجاج ختم کرنے سے انکار کیا بعد ازاں تقریب کو مختصر کردیا گیا جس میں ایم این اے آغا رفیع اللہ ، محمود عالم جاموٹ ، نصیر بھٹو و دیگر نے خطاب کیا ۔