خوراک کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی سیمینارکل بارانی یونیورسٹی میں ہوگا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) خوراک کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی سیمینارکل 16اکتوبر بروز منگل کو پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی مری روڈ راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔سیمینار کا آغاز صبح نو بجے ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر جے اے اعوان پانی کی اہمیت کے موضو ع پر اظہار خیال کریں گے ۔ ڈاکٹر شوکت علی قرآن اور بھوک کے موضوع پر خصوصی مقالہ پیش کریں گے۔ پر وفیسر ڈاکٹر طاہر ظہور خوراک کی کمی کے عالمی دن کے حوالے سے خطاب کریں گے۔ وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی ڈاکٹر ثروت اے مرزا خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر خوراک کی اہمیت کے موضوع پر واک بھی منعقد ہوگی اور فوڈ گالہ کی افتتاحی تقریب بھی منعقد ہو گی۔