سی پی اوکا ضمنی الیکشن کے موقع پر مختلف مقامات کا دورہ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی پی او راولپنڈی احسن عباس نے اتوار کو ضمنی الیکشن کے موقع پر مختلف مقامات کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس سلسلے میں وہ اتوار کی صبح تھانہ چونترہ پہنچے اور تھانے کا ریکارڈ چیک کیا بعد ازاں سی پی او احسن عباس چکری روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے پولنگ سٹیشن کے اطراف سیکیورٹی اور پولیس کی ٹیموں کی مستعدی کا جائزہ لیا ۔