ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسران کیطرف سے بغیر ٹینڈر پینافلیکس خریدے گئے‘ انچارج پروکیورمنٹ کا ورک آرڈر پر دستخط سے انکار
ملتان (خبر نگار خصوصی) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلیٰ افسران کی جانب سے پینا فلیکس خریدنے کا ٹھیکہ بغیر ٹینڈر دینے کے معاملہ پر انچارج پروکیورمنٹ و اسسٹنٹ منیجر ورکشاپ رانا نثار صلاح الدین نے ورک آرڈر پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے عید کے موقع پر پینافلیکس خریدے گئے تھے مذکورہ افسر نے کمپنی کے چیئرمین و ڈی سی و ایم ڈی کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ وہ بطور انچارج پروکیورمنٹ کام نہیں کرنا چاہتے اس لئے یہ ذمہ داری کسی اور کو دی جائے بغیر ٹینڈر دیئے گئے ٹھیکہ کی بورڈ آف ڈائریکٹر سے بھی منظوری نہیں لی گئی اسی وجہ سے ٹھیکیدار کو نہ ورک آرڈر اور نہ ہی ادائیگی کی گئی ہے۔