موسم میں تبدیلی محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے ٹائم شیڈول جاری کر دیا
چوک میتلا(نامہ نگار) محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم سرماکے لئے سکول ٹائم آج سے تبدیل کردیا گیا بوائزسکول صبح8بج کر45منٹ اور گرلزاسکول8بج کر30منٹ پر لگے گانوٹیفکیشن جاری تفصیل کے مطا بق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیاگیا ہے جس کے مطا بق بوائز سکول صبح8 بج کر45منٹ ، چھٹی2بج کر45منٹ ، گرلزاسکول صبح8بج کر30منٹ ، چھٹی2بج کر30منٹ پرہوگی جمعہ کے روز چھٹی12بج کر30منٹ پر جس کے لئے محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اضلع کے سی اوز کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے یہ ٹائم ٹیبل 15 اپریل 2019تک جاری رہے گا ۔