ریلوے ہیدکوارٹر سے ٹرینوں کا نیاشیڈول جاری
ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلوے میں آج سے موسم سرما کا ٹائم ٹیبل لاگو ہو گا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے تحت ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے ملتان کی جانب سے کئے گئے مطالبات پر ہیڈ کوارٹر نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلائی جانے والی 116 ڈاون کو تبدیل کر کے 118 ڈاون اور 118 ڈاون کو تبدیل کر کے 116 ڈاون کر دیا گیا ہے۔ کراچی لاہور کے مابین چلائی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا شور کوٹ کینٹ سٹیشن پر 2 منٹ، بہاولپور میں علامہ اقبال ایکسپریس کا سٹاپ دو منٹ سے بڑھا کر چار منٹ کر دیا گیا جبکہ ملتان سے سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس نئے شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے چلائی جائے گی۔