ادب کا اعلیٰ انعام فرانسیسی خاتوں ناول نگار مارز کوندے کے نام
اسٹاک ہوم (اے پی پی) فرانسیسی ناول نگارہ مارِز کوندے کو ایک انعام دیا گیا ہے جسے نوبل انعام کا متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔ادب کے اس نئے اکیڈمی انعام کا اجراء سویڈن کے صحافیوں اور مصنفین نے صرف ایک مرتبہ دیے جانے والے انعام کے طور پر کیا تھا۔فرانس کے کیریبین خطے گواد لْپ سے تعق رکھنے والی مارز کوندے کی تصانیف میں افریقا کے حوالے سے تاریخی افسانے شامل ہیں۔کوندے نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انعام جیتنے پر فخر محسوس کر رہیں ہیں۔