وزیراعظم گریڈ 21کے افسروںکی گریڈ 22میں ترقی کے لئے جلد اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کی صدارت کریں گے
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان مختلف سروس گروپوں کے گریڈ 21کے افسروںکی گریڈ 22میں ترقی کے لئے جلد اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کی صدارت کریں گے۔ جس میں بیوروکریٹس کو ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس‘ پولیس گروپ‘ سیکرٹریٹ گروپ‘ فارن سروس‘ انفارمیشن سروس‘ ان لینڈ ریونیو اور دیگر سروس گروپوں کے گریڈ اکیس کے افسروں کی گریڈ بائیس میں ترقی کے لئے فہرستیں مرتب کرکے وزیراعظم آفس کو ارسال کردی ہیں جو اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ میں پیش کی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیوروکریٹس کی ترقیوں سے متعلق سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔