وہاڑی‘ خانیوال‘ ساہوکا میں انسداد تجاوزات مہم جاری‘ تھڑے مسمار
ساہوکا‘ وہاڑی‘ خانیوال (نامہ نگاران‘ نمائندہ نوائے وقت) گرین اینڈ کلین پنجاب کے تحت متعدد شہریوں میں آپریشن جبکہ ساہوکا میں آپریشن فیل کرنے کی تیاریاں‘ تفصیل کے مطابق محکمہ اوقاف کے زمینوں پر ناجائز قابضین سے انتظامیہ نے ساز باز ہو کرکمرشل اراضی پر قبضہ مافیا سے لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے اس کو کم ظاہر کرنے کا خفیہ پلان تیار کر لیا گیا 1کنا ل سے زائد اراضی پر قابض افراد کو 5 مرلے سے بھی کم قابض ظاہر کیا جارہا ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بااثر افراد نے ڈی سی وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کے رشتہ داروں اور دوستوںسے رابطوں کیلئے بھاگ دوڈ شروع کر دی ہے یادرہے اس علاقے میں محکمہ اوقاف کے کمرشل سرکاری رقبہ پر عرصہ دراز سے بااثر افراد نے قبضے کر رکھے ہیں جن کے خلاف تاحال کاروائی عمل میں لا کر کروڑوں روپے مالیت کی زمینیں واہ گزار نہیں کروائی جا سکیںمحکمہ اوقاف کے ریکارڈ کے مطابق دیوان صاحب میں کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی پر قبضے ہو چکے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی وہاڑی ،سیکرٹری اوقاف سے نوٹس لینے اور ناجائز قابضین سے سرکاری زمینیں واہ گزار کروانے کامطالبہ کیا ہے ۔وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بور یو الا سید نو ید عالم کی نگرانی میں جنرل بس اسٹینڈ بو ریو الا میں سرکاری اراضی پر تعمیر 4کمرشل دکانوں کو قبضہ ما فیا سے واگزار کر ایا گیا جن کی ما لیت تقریباایک کروڑ 50لاکھ روپے کے قر یب ہے اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر سید نو ید عالم نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کر انے کاسلسلہ جاری ہے بلا امتیاز آ پر یشن کیا جا رہا ہے بور یو الا میں اب تک چچہ وطنی روڈ ،ملتان روڈ ،چونگی نمبر5کے اطراف جنرل بس اسٹینڈ کے اطراف اربوں ما لیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔ خانیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں عملہ بلدیہ عبدالحکیم نے عبدالحکیم بائی پاس سے چونگی نمبر1 تا چونگی نمبر 2 ، تلمبہ روڈ1/2 کلومیٹر کے علاقہ میں کاروائی کر کے ناجائز تجاوزات اور پختہ تھڑوں کو مسمار کر کے راستہ کلیئر کرادیا جبکہ میونسپل کمیٹی کبیروالہ نے گلی فضل الرحمان نیازی تا لنک روڈ ککڑہٹہ سے بھی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرا دیا اسی طرح ضلع کونسل خا نیوال کی جانب سے کاروائی میں ڈی او ریگولیشن ضلع کونسل نے لاری اڈا سرائے سدھو پر کاروائی کر کے قابضین سے ناجائز قبضہ واگذار کرالیا ۔