ڈکیتی کی کوشش‘ صحافی پر فائرنگ بال بال بچ گئے
اڈا پل 14 )نامہ نگار( ڈکیتی کی کوشش صحافی پر نا معلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کردیا ،حملہ آور نے فائر کیا بال بال بچ گئے۔ تفصیل کے مطابق جہانیاں کے سینئر صحافی ا مجد حسین بٹر موٹر سائیکل پر رات کے وقت اڈا پل 14سے جہانیاں جا رہا تھا کہ ماڈل ٹائون کے قریب دو نا معلوم افراد نے رکنے کا اشارہ کیا نا رکنے پر پیچھے سے فائر کھول دیاجو خوش قسمتی سے لگنے سے بچ گیا۔ صحافی برادری صحافیوںنے واقع کی شدید مذمت کرتے ہو ئے ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ اڈا پل 14روڈ پر پولیس کا گشت مؤثر بنایا جائے ۔