کلین گرین پاکستان مہم،گورنر سندھ کی قیادت میں سائیکل ریلی
کراچی(آئی این پی ) کلین گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں سائیکل ریلی نکالی گئی،بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ اتوار کو کراچی میں کلین گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سائیکل ریلی نکالی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد سائیکلسٹس نے شرکت کی، سائیکل ریلی میٹروپول سے فوارہ چوک تک نکالی گئی جہاں گورنر سندھ نے درخت لگایا۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس کا مقصد خصوصا نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔