بصارت سے محرومی کاعالمی دن یوم تحفظ سفید چھڑی آج منایا جائے گا
ٹھٹھہ صادق آباد ( نامہ نگار) آج 15اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بصارت سے محروم افراد کا عالمی دن یوم تحفظ سفید چھڑی منایا جائے گا، تفصیل کے مطابق بصارت سے محروم افراد کا عالمی دن یوم تحفظ سفید چھڑی آج 15 اکتوبر کو اس عزم کے ساتھ منایا جا ئے گا کہ یہ افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، انہیں نظر انداز کرنے کی بجائے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کر کے عام افراد کے شانہ بشانہ زندگی کی دوڑ میں شامل کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں ،اس حوالے سے خصوصی پروگرامز ترتیب دیئے جائیں گے ،نابینا افراد اس رنگ و بو کی دنیا کو نہیں دیکھ سکتے، مگر حقیقت میں وہ بصیرت کی دولت سے مالا مال ہیں،اقوام متحدہ نی1964 ء میں نابینا افراد کے حقوق کے تحفظ کا بل منظور کرتے ہوئے ہر سال 15 اکتوبر کو سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا