محکمہ تعلیم سکولز میں افسران کے وسیع پیمانے پر تبادلوں کا امکان
ملتان(نمائندہ خصوصی) ضمنی انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد محکمہ تعلیم سکولز پنجاب میں بھی افسران کے وسیع پیمانے پر تبادلوں کا امکان ہے ذرائع کے مطاطق پنجاب حکومت کی تشکیل کے فوری بعد ضمنی انتخابات کے شیڈول کے دوران تبادلوں پر عائد پابندی کے باعث محکمہ تعلیم سمیت متعدد محکموں میں تبادلہ جات نہیں ہوسکے تھے اب ضمنی الیکشن کامرحلہ مکمل ہونے کے بعد بیشتر اضلاع میں افسران کے تبادلوں کا امکان ہے سی ای او ایجوکیشن ملتان تعیناتی کیلئے شمشیر احمد خان،اشفاق خان اور رئیس اعوان سیاسی اثرورسوخ استعمال کررہے ہیں