ملزمہ آسیہ مسیح کی رہائی حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گی،انجمن طلباء اسلام
اسلا م آباد(خصوصی نمائندہ) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل تنویر حسین اسدی نے کہا ہے کہ توہین رسالت کی اقراری ملزمہ آسیہ مسیح کی رہائی حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گی۔ حکومت کو بیرونی دباؤ پر آسیہ مسیح کو رہا کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑے گا۔ حکومت توہین رسالت کی ملزمہ آسیہ مسیح کی رہائی کے لئے غیر ملکی دباؤ مسترد کرے۔ آسیہ کو رہا کیا گیا تو عوامی رد عمل کا طوفان آئے گا۔ ناموس رسالت کے معاملے میں نرمی دکھانے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔ حکومت 295 سی کو چھیڑنے سے باز رہے۔ قانون ناموس رسالت کو چھیڑنے والی حکومت قائم نہیں رہنے دیں گے۔ قانون ناموس رسالت میں کوئی ترمیم ناقابل برداشت ہے۔ غیر ملکی طاقتیں قانون ناموس رسالت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر کے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں۔ عاشقان رسول مداخلت فی الدین کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب عاملہ کے نومنتخب رکن عامر اسماعیل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔تنویر اسدی نے کہا کہ قانون ناموس رسالت میں کسی رد و بدل کی کوئی ضرورت نہیں۔