سی بی آر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کاسالانہ اجلاس عام
ٓٓٓاسلام آباد(خبر نگار)سی بی آر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کاسالانہ اجلاس عام گزشتہ روز ہوامہمان خصوصی ممبر ایف بی آر درخشندہ بابر عزیز تھیںجبکہ اس موقع پر اخلاق مسعودسندھوسیکرٹری خزانہ، ذاکر نقوی،خلیل احمد،شکیل احمد، سینئرنائب صدرچوہدری نذیر وغلام شبیر شیخ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سی بی آر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ نے کہا کہ آج سی بی آر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلا م آبادکی 56 ہائوسنگ سوسائٹیوں میںسے ان 4سوسائٹیوں میں شامل ہے جو تمام اداروں سے قانونی وانتظامی لحاظ سے منظورشدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سی بی آر ٹائون کو الرازی ہسپتال،6مساجد،وسیع عریض پارک، فلٹریشن پلانٹ، پختہ سڑکیں اور سرسبز وشاداب ماحول اپنے اردگرد کی سوسائٹیز سے ممتاز کرتی ہے ۔ سوسائٹی کے چیف پیٹرن فہیم الحق کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوںجن کی حمایت اور تعاون سے آج سوسائٹی متحد ہوکرنئی کامیابیوں پر گامزن ہے ۔سی بی آرفیز 2 اس وقت کامیاب ترین پراجیکٹس میں شمار ہوتا ہے جہاں پر ممبران کو جلد پلاٹوں کا قبضہ دیا جائے گا۔یہاں پر ترقیاتی کام تیزی سے جا ری ہیں جسکو آج سائیٹ پر اجلاس کے دوران ممبران نے ازخود دیکھ لیا ، مسجد تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری سلیم خان نے کہا کہ سی بی آر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نے ثابت کیا ہے کہ اگر ممبران کو ڈیلیور کیا جائے تو کامیابی مقد ر بن جاتی ہے۔قبل ازیں اجلاس عام میںمرحلہ وار تمام ایجنڈ اآئٹمز کی ہائوس سے ایک ایک کر کے منظوری لی گئی ۔