تحریک صوبہ پوٹھوہار کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس
اسلام آباد(خبر نگار) تحریک صوبہ پوٹھوہار کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں صوبے بناو اتحاد کے قیام کا فیصلہ کیا گیاہے۔ راجہ اعجاز کو متفقہ طور پر 'صوبے بناو اتحاد' کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں صوبہ ہزارہ تحریک کے بانی بابا حیدر زمان کو سرپرست اعلی ، صوبہ سرائیکستان ڈیموکرٹیک پارٹی سے عبدالباری جعفری کو جنرل سیکرٹری، تحریک صوبہ ہزارہ سے سلطان عارفین جدون کو صدر، تحریک صوبہ پوٹھوہارسے ارشد سلہری کو نائب صدر، تحریک صوبہ جنوبی پختوننخواہ سے انعام اللہ خٹک کو سیکرٹری اطلاعات جبکہ عمرانہ کومل کوڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور سردار رب نواز کو جائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔