پاکستان نیشنل موومنٹ نے کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کیا
اسلام آباد (خبرنگار) پاکستان نیشنل موومنٹ نے قومی زرعی تحقیقاتی ادارے اسلام آباد میں کاسیہ کا پودا لگا کرکلین اینڈ گرین مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر صدر ایم یوسف عزیز ، قومی زرعی تحقیقاتی ادارے کے ناظم اعلی ڈاکٹر غلام محمد ، ناظم شمیم السبطین شاہ ، پاکستان نیشنل موومنٹ کے سکرٹری جنرل نزیر تبسم گورسی ، سیکرٹری انفارمیشن محمد حسین طاہر ، محمد علی اصغراور چوہدری بدری زمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر پی این ایم کے صدر ایم یوسف عزیز نے کہا کہ دوسرے ممالک میں صفائی کا باقاعدہ دن منایا جاتا ہے۔ ناظم اعلی ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا چاپان اور رونڈا میں کوئی؎ شخص پلاسٹک شاپر کا استعمال نہیں کر سکتا۔اور نہ ہی سڑکوں اور گلیوں میں کسی چیز کے پھینکنے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم میں حکومت کا ساتھ دیں سیکرٹری انفارمیشن محمد حسین طاہر نے کہا ہم اس اہم قومی، معاشرتی ، اصلاحی تہذیبی مہم میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ہرشہری اپنے علاقے میں رضاکارانہ طور پر شجر کاری کرنے ، اپنے گھروں ، گلیوں ، محلوںاور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے۔