سرگودھا، ننکانہ: 3 کمسن لڑکوں اور خاتون سے زیادتی
سرگودھا + ننکانہ صاحب (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر 3 کمسن لڑکوں اور خاتون سے زیادتی سرگودھا کے علاقہ علی پور سیداں میں 6سالہ علی حسن نے مبینہ طور پر 3سالہ محمد سبحان کو گھر سے ورغلا کر اُس سے زیادتی کی۔ سبحان کے والد بلال کی مدعیت میں پولیس نے 6سالہ علی حسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ چک نمبر101شمالی میں 7سالہ اماس حیدر کے ساتھ زیادتی ملزم خاور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متاثرہ لڑکے والد کی منظور صدیق کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔ اِسی طرح کوٹ فرید میں 15سالہ عبدالرحمن کو ملزم بلال‘ ناظم اور اِس کے 2ساتھیوں نے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ اربن اِیریا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ چنگڑ محلہ نزد شیل پٹرول پمپ ننکانہ صاحب کی پٹھانی بی بی نے تھانہ سٹی میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ نواحی چک نمبر 567کے عثمان خاں نیازی کا اس کے گھر آنا جانا تھا گزشتہ روز عثمان خاں نیازی میرے گھر آیا سب گھر والوں کو نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کردیا اس دوران ملزم نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا مجھے نیم برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ سٹی متاثرہ خاتون پٹھانی بی بی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔فیروزوالہ لاہور روڈ کی آبادی گالودھیاں میں ملزمان عدنان اور لطیف نے 12 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کے شور مچانے پر ملزمان بچے کو چھوڑ کرفرارہو گئے فیکٹری ایریاپولیس نے اطلاع ملنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔