روات سے اغواء 35سالہ حافظ نعمان کا 21دن بعد بھی سراع نہ مل سکا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کے مضافاتی علاقے تھانہ روات کی حدود سے اغواء ہونے والے 35سالہ حافظ نعمان 21دن گزرنے کے باوجود تاحال برآمد نہ ہوسکے اہل خانہ نے ایوان وقت کو بتایا کہ حافظ نعمان راولپنڈی کی ایک انشورنس کمپنی میں ملازمت کررہے تھے 26ستمبر کو حافظ نعمان نے گھرفو ن کرکہ بتایا کہ میں روات پہنچ گیا ہوں پانچ دس منٹ تک گھر پہنچ جاوں گا تاہم پونے دو گھنٹے بعد دوبارہ فون کرکہ اطلاع دی کہ اسے راولپنڈی میں اپنے دفتر کوئی کام پڑ گیا وہ واپس جارہا ہے اور صبح واپس آئے گا گھروالوں نے بتایا کہ بعد میں جب حافظ نعمان کی لوکیشن تلاش کی گئی تو وہ کلر سیداں ظاہر ہوئی جبکہ اس کی شناختی کارڈ بھی کلرسیداں کی ایک سڑک سے ملا ہے گھر والوں نے بتایاکہ پولیس کو حافظ نعمان کے اغواء کی رپورٹ درج کروائی گئی ہے تاہم اکیس دن گزرنے کے باوجود تاحال مغوی کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے متاثرہ خاندان نے چیف جسٹس آ ف پاکستان سے مغوی کی بازیابی کی اپیل کی ہے ۔