برطانیہ میں نئے پاکستانی ہائی کمشنر کی تقرری کا امکا ن
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر کی تقرری کا امکان ہے کیونکہ موجودہ ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کے خلاف محکمانہ تحقیقات چل رہی ہیں۔ نئے ہائی کمشنر کی تعیناتی کیلئے جوہر سلیم‘ نغمانہ ہاشمی‘ نفیس زکریا اور ظہیر اسلم جنجوعہ کے نام زیر غور ہیں۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق کا کہنا ہے ان چار ناموں سے ایک نام تقرر نامے کی منظوری کیلئے لندن بھجوایا جائے گا۔