سماجی شعبے کی پائیدار ترقی کے لئے ایس ڈی پی آئی اور سیڈ وینچرز کے درمیان معاہدہ
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈ ی پی آئی ) او ر سیڈ )سوشل انٹرپراز اینڈ ایکویٹی ڈویلوپمنٹSEED- ( وینچر نے سماجی شعبے کی ترقی اور سوشل انٹرپراز سیکرٹر کو فروغ دینے کے لئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ باہمی شراکت داری کے اس معاہدے کے تحط دونوں اداروں کے درمیان باہمی ریسرچ تعاون اور کپیسٹی بلڈنگ کے حوالے سے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔ سیڈ وینچرز کے سی ای او او ر شریک بانی فراز خان اور ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد سلیری نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ۔