قومی شاہرات کیساتھ1098 ملین کی119کنال اراضی قابضین سے واگذار کرا لی
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی خصوصی ہدایت پرنیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔75روزہ ایکشن پلان کے تحت اب تک 119کنال زمین ناجائز قابضین سے خالی کرائی گئی ہے،جس میں مجموعی مالیت1098ملین روپے سے زیادہ ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر انتظام تجاوزات کے خاتمہ کی مہم 9،دسمبر2018 تک جاری رہے گی،جس کے تحت 3131 تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں بھی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔یہ تجاوزات ٹریفک کے آزادانہ بہائو کی راہ میں رکاوٹ تھیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نیٹ ورک سے خودرو گھاس کے تدارک اور خاتمے کاکا م بھی تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ان اقدامات کا مقصد ماحول دوست شاہرات کی فراہمی اور ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک قومی شاہرات کے ساتھ تجاوزات مخالف مہم کی روزانہ کی بنیاد پر ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔