حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت سے پہلے ملکی مفاد مد نظر رکھے، اسرار الحق مشوانی
اسلام آباد ( نامہ نگار ) سارک ایم ای کمیٹی کے وائس چیئرمین سجاد سرور چوہدری‘اسلام آباد سمال چیمبر کے سینئر نائب صدر سید عمران بخاری اور فیڈریشن آف پاکستان ریٹیلرز کے مرکزی کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت سے پہلے ملکی مفاد مد نظر رکھے۔ آئی ایم ایف قرض دینے کے لیے ناقابل قبول شرائط رکھے تو حکومت معاہدہ نہ کرے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کا مجموعی خسارہ 12ارب ڈالر ہے پاکستان کے ذمے 95 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض ہے غریب ترین افراد کے لیے سبسڈی ضروری ہے ہم نے اپنی برآمدات بڑھانی ہیں ورنہ قرض کے دلدل سے باہر نہیں آ سکتے کرنسی شرح تبادلہ کو کنٹرول کرنا اسٹیٹ بینک کا کام ہے وزارت خزانہ کا نہیں اسٹیٹ بنک کو ضرور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے