ہاکی کو بدنام ہاکی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہی کیا، شہباز ا حمد سینئر
`
لاہور(حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپئین شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ ہاکی کو بدنام ہاکی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہی کیا ہے۔ فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات ماضی میں بھی لگائے جاتے رہے ہیں جب خواجہ جنید ہیڈ کوچ تھے اس وقت بھی یہی الزامات لگائے جاتے تھے آج بھی وہی باتیں دہرائی جا رہی ہیں۔ جہاں ضرورت تھی وہیں پیسے خرچ کیے ہیں۔ وہ وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ۔مجھے قومی کھیل سے عزت ملی ہے بعض لوگوں کو میرا چہرہ پسند نہیں ہے جب کھلاڑی تھا اس وقت انہیں تنقید کا موقع نہیں ملتا تھا آج پاکستان کی ٹیم اچھا نہیں کھیلتی تو وہ مجھے ہدف تنقید بناتے ہیں یہ حسد کا کئی برسوں سے جاری ہے۔۔ ڈیلی الاونس کھلاڑیوں کا بنیادی حق ہے وہ انہیں بروقت ملنا چاہیے ہمیں براہ راست فنڈز کی بھی ضرورت نہیں ہے حکومت تمام دوروں کے اخراجات اور کھلاڑیوں کے معاوضے خود ادا کر دے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے اس طرح فنڈز کے استعمال پر اٹھنے والے اعتراضات بھی ختم ہو جائیں گے۔