محنت سے ہر چیز حاصل کی جا سکتی ہے‘ فاسٹ بالر عرفان
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) دارارقم سکولز نارتھ ریجن کے زیراہتمام انڈر۔ 16 سپر لیگ کیلئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی فاسٹ بالر محمد عرفان نے بھی شرکت کی۔ جس میں راولپنڈی اسلام آباد‘ گوجر خان‘ جہلم ‘ اٹک‘ مری کے طلباء نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔ اس موقع پر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے یہ بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو کہا کہ محنت سے ہر چیز حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایونٹ کے چیف آرگنائزر ریجنل ڈائریکٹر اسلام آباد عمران خان کا کہنا ہے اس طرح کے ایونٹس سے کھیل میں بہتری لائی جا سکتی ہے بلکہ ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع بھی ملتا ہے۔