پنجاب بھر میں انسداد خسرہ مہم کا آ ج آغاز، 27 اکتوبر تک جاری رہیگی
لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب بھر میں انسداد خسرہ مہم آج (15اکتوبر) سے شروع ہو گی جو 27اکتوبر تک جاری رہے گی۔ وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ سب مل کر قومی نوعیت کے اس کام میں بھرپور حصہ لیں اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹیم کی 15 ہزار ٹیموں کو علاقے سونپ دیے گئے۔ ویکسین، سرینجز اور دیگر ضروری سامان اضلاع کو بھجوا دیا گیاہے۔ 6 ماہ سے 7سال کی عمر کے ایک کروڑ90 لاکھ بچوں کو حفاظتی لگائے جائیں گے۔ اس ضمن میں سوشل موبلائزرزکی بھی ٹریننگ کردی گئی ہے اور یہ لوگ اپنے اپنے علاقوں میں پوری طرح متحرک ہیں ۔ یاسمین راشد نے ہدایت کی کہ انسداد خسرہ ٹیکہ لگانے والی ٹیمیں ہر بچے تک پہنچیں۔ علاوہ ازیں13 روزہ میں ہیلتھ افسر فیلڈ ٹیموں کی سپاٹ چیکنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ لائن 0800-99-000 سے ہر قسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔