ڈیرہ مرادجمالی :دکان کے تنازعہ پر فائرنگ ایک شخص جا ں بحق‘ تین افراد زخمی
ڈیرہ مراد جمالی(اے پی پی )ڈیرہ مرادجمالی کے بس اڈہ میں دکان کے تنازعہ پر فائرنگ 1شخص جا ںبحق تین افراد زخمی، ملزم گرفتار ۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے بس اڈہ کے قریب دکان کے تنازعہ پر دوقبائل میں جھگڑا ہوا جس کے دوران فائرنگ سے ایک شخص اختر علی لہڑی جاں بحق تین افرادغلام رسول لہڑی،گل بہار لہڑی اور غلام رسول پندرانی زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔