اوکاڑہ: بچوں کی لڑائی پرتیزدھار آلے سے خاتون کی ناک کاٹ ڈالی
اوکاڑہ(نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقہ 5فور ایل میں بچوں کی لڑائی خاتون نے اپنے خاوند اور عزیزوں سے مل کر اپنی ہمسائی کی ناک کاٹ ڈالی ملزمان کے وحشیانہ تشدد سے خاتون نازک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل۔ 5فور ایل کی بیوہ روبی کے بچوں کا جھگڑا ہمسائی مصباح کے بچوں سے ہو گیا جس پر مصباح اس کے خاوند ارشاد نے دو عزیزوں ذیشان اور بلا ل کے ہمراہ تیز دھار آلے سے بیوہ خاتون روبی کی ناک کاٹ ڈالی۔