ایران جانے والے زائرین نے سندھ بلوچستان بارڈر پر روکے جانے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیدیا
جیکب آباد(آن لائن) جیکب آباد میں ایران جانے والے زائرین کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر پولیس نے سندھ بلوچستان بارڈر بائی پاس کے مقام پر روک لیا۔ راستہ نہ ملنے پر زائرین کا احتجاجی دھرنا۔ ٹریفک معطل ، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی۔