عظیم قوم
آیئے ہم اپنی عظیم قوم اور اپنی خودمختار مملکت پاکستان کی تشکیل و تعمیر کیلئے کچھ تدبیر کریں۔ اب یہ ہر مسلمان مرد و زن کیلئے سنہری موقع ہے اور اس کی خوش قسمتی بھی ہے کہ وہ اپنے حصے کا بھرپور اور مکمل کردار ادا کرے‘ بڑی بڑی قربانیاں دے اور پاکستانی قوم اور ملک کو دنیا کی عظیم ترین قوم بنانے کیلئے مسلسل ‘ انتھک‘ شب و روز محنت کرے۔
(نشری بیان۔ 20 اکتوبر 1947ئ)