پاکستان اے اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی (آج)پیر کو کھیلا جائیگا ۔پاکستان اے کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اے نے نیوزی لینڈ اے کو باآسانی8وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ شیڈو ل کے مطابق تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 اکتوبر، دوسرا ون ڈے میچ 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا چار روزہ ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 2 نومبر تک جبکہ دوسرا اور آخری چار روزہ ٹیسٹ میچ 6 سے 9 نومبر تک کھیلا جائیگا۔ تمام میچز دبئی میں کھیلے جائینگے اور تمام میچز نان آفیشل ہونگے۔